مند: قابض پاکستانی فورسز پر حملوں میں 5 اہلکار ہلاک اور نائیک محمد ولی کاکڑ سمیت دو اہلکار زخمی ہوئے۔ بی ایل ایف

341

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کیچ میں قابض پاکستانی فورسز کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بناکر شدید جانی نقصان سے دوچار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے تین اپریل کی صبح 8:30 بجے کے قریب کیچ کے علاقے مند مہیر اور بلوچ آباد کے درمیان قابض پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ سڑک کی کلیئرنس میں مصروف تھے۔ حملے کی زد میں آکر پانچ اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ پیراملیٹری  فورس 165ونگ سے منسلک نائیک ولی محمد کاکڑ  سمیت دو اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے فوراً بعد فورسز کا ایک ہیلی کاپٹر اور 17 گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور اپنے ہلاک و زخمی فوجیوں کو لے کر تربت ہیڈکوارٹر کی جانب روانہ ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور حملے میں، تین اپریل کی رات 7:40 بجے، مند کے علاقے سورو میں ایم آئی کے دفتر کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا۔ دستی بم دفتر کے اندر جا گرا، جس کے نتیجے میں انہیں جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ سرمچار ہر محاذ پر دشمن کو نشانہ بنا کر اسے شدید جانی و مالی نقصان سے دوچار کر رہے ہیں، جس کے باعث قابض فوج اپنی شکست چھپانے کے لیے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر کرنے سے گبھرا رہی ہے تاکہ اپنے فوج کے مورال کو برقرار رکھ سکے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج اور اس کے آلہ کاروں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔