قلات: شاہراہ پر دو مسافر بسوں میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 14 زخمی

246

قلات سے آمد اطلاع کے مطابق مرکزی شاہراہ پر ریج کے مقام پر دو مسافر بسوں کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 14 شدید زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی 1122، ایدھی، پولیس اور لیویز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تمام نعشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ابتدائی طبی امداد کے بعد تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔