کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل

91

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت بیشتر علاقوں میں ایک بار پھر انٹرنیٹ سروس معطل ۔

ذرائع کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی مظاہروں اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بلوچستان ضلع خضدار ، قلات ، نوشکی اور مستونگ میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شام سے کوئٹہ میں 3G اور 4G سروسز کام نہیں کر رہیں، جبکہ حکام کی جانب سے انٹرنیٹ معطلی پر کوئی سرکاری موقف سامنے نہیں آیا۔