کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 4 پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بم دھماکے سے پولیس کی ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ایک موٹرسائیکل میں آگ بھڑک اٹھی۔
خیال رہے کل رات سے بلوچستان بھر میں پاکستانی فورسز اور پولیس و لیویز پر حملوں سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ناکہ بندی کی رپورٹس موصول ہو رہے ہیں۔
یہ حملے ایک ایسے وقت میں سامنے آرہے جہاں بلوچ قوم پرستوں کا ماننا ہے کہ ستائیس مارچ کو پاکستانی فورسز نے بزور طاقت بلوچستان پہ قبضہ کیا ہے۔
بلوچستان میں اس طرح کے دنوں میں فورسز پر ہونے والے حملوں میں اکثر اضافہ دیکھا جاتا ہے۔
گذشتہ سال چبیس اگست کو بی ایل اے کی جانب سے آپریشن ھیروف کا آغاز کیا گیا تھا جہاں بلوچستان بھر میں پاکستانی فورسز پر حملے اور ناکہ بندیاں کئے گئے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں نامعلوم افراد نے نوشکی میں کشینگی کے مقام پر پاکستانی فورسز کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔