بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے آمد اطلاع کے مطابق مقامی صحافی محمد عثمان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے۔
انکے والد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انکے بیٹے کو سرکاری وردی میں ملبوس نامعلوم مسلح افراد نے اٹھا لیا ہے ۔
یاد رہے کہ اس قبل مزکورہ صحافی کے گھر پر پاکستانی فورسز کی طرف سے چھاپے اور انکو ہراساں کرنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں ۔