بلوچستان میں جھڑپیں اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری، متعدد علاقے مسلح تنظیموں کے کنٹرول میں

1784

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے خلاف مربوط حملوں کا آغاز کردیا ہے، جبکہ جس کے نتیجے میں کئی سڑکوں پر ناکہ بندیوں اور حملوں کی اطلاعات ہیں۔

اہم تفصیلات درج ذیل ہیں:

1.  کوسٹل ہائی وے N10: گوادر میں اورماڑا کے علاقے میں مسلح افراد نے ہائی وے کو بلاک کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔ مسلح افراد بلوچستان کے پرچم کے ساتھ موجود ہیں۔

کئی گھنٹوں سے شاہراہ پر ناکہ بندی، اس دوران 6 افراد کو شناخت کے ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ ان کے ہمراہ تین افراد کو رہا کردیا گیا۔

2.  ریجنل کارپوریشن ڈویلپمنٹ (RCD) ہائی وے N25: مستونگ کے علاقے ژلی میں مسلح افراد نے اس ہائی وے کو بلاک کر دیا ہے، جہاں وہ اسٹریٹجک مقامات پر قابض ہیں۔

3.  سندھ-بلوچستان ہائی وے N65: بولان کے علاقے کولپور میں سڑک کو مسلح افراد نے بلاک کر دیا ہے اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ ٹریکٹر کے ذریعے سڑک کو مزید نقصان پہنچا رہے ہیں۔

4.  مستونگ میں شدید جھڑپیں: مسلح افراد  اور پاکستانی فورسز کے درمیان مستونگ کے علاقے میں کوئٹہ-کراچی شاہراہ پر شدید لڑائیاں جاری ہیں۔ جبکہ شہر کو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردیا گیا ہے ۔

مسلح افراد نے اس شاہراہ کے تین مقامات ژلی، کھڈکوچہ اور کلی چوتو پر قبضہ کر لیا ہے اور یہاں گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔

5.  فوجی کیمپوں پر حملے:  مسلح افراد نے کیچ کے علاقے سامی میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر حملہ کیا ہے، جس میں متعدد دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دی ہیں۔ اسی طرح کی اطلاعات دیرہ مراد جمالی، سبی اور دیگر علاقوں سے بھی آئی ہیں۔

6.  تربت میں فوجی دفتر پر حملہ: ایک بڑی تعداد میں مسلح افراد نے تربت شہر میں پاکستانی فوج کے مرکزی دفتر اور ملٹری انٹیلی جنس آفس پر حملہ کیا۔ 

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں، اور فوجی کیمپ کے اندر سے دھواں اور آگ کی اطلاعات ہیں۔

7.  ناکہ بندی اور چیکنگ کا سلسلہ: 

مختلف علاقوں میں مسلح افراد نے سڑکوں پر ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ ژلی، کولپور اور شیخ واصل کے علاقے میں مسلح افراد نے گاڑیوں کی چیکنگ کی کارروائیاں کی ہیں۔ اس کے علاوہ دیرہ مراد جمالی میں معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

8.  مزید اطلاعات: سبی کے کرمو وڈ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے کا نشانہ بنایا، جبکہ تربت شہر میں کئی مقامات پر دھماکے اور مسلح افراد کی گشت جاری ہے۔

دریں اثنا راجن پور کے مقام میں سوئی سے پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن روجھان کے مقام پر آئی ای ڈی دھماکے سے تباہ کیا گیا ہے ۔