تربت: شہر میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں، ٹرالر نذر آتش

977

بلوچستان کے ضلع کیچ میں بم دھماکوں اور ٹرالروں کے نذر آتش کرنے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بدھ کی شام کرکی تجابان میں ہپتاری کور کے قریب سی پیک شاہراہ پر ٹرالروں پر حملہ کرکے چار ٹرالر نذر آتش کردیے۔

پولیس کے مطابق اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے تربت شہر میں مغرب کے بعد کئی دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی۔

پولیس نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکوں کی جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔

علاقائی ذرائع نے علاقے میں بڑی تعداد میں مسلح افراد کی موجودگی اطلاعات دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افراد اس تربت کے مختلف علاقوں میں گشت کررہے ہیں۔