مشکے: چار لاپتہ افراد پاکستانی فورسز کے حراست میں قتل

215

بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فورسز نے چار لاپتہ افراد کو قتل کرکے لاشیں ویرانے میں پھینک دی۔

لاشوں کی شناخت ظہیر ولد نیاز محمد، ارشاد ولد عبدالواحد، سیف ولد عبدالطیف اور توسیف ولد عظیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ان چاروں افراد کو پاکستانی فورسز نے آواران کے علاقے مشکے سے 28 فروری کو مختلف علاقوں سے حراست میں لیا تھا۔

خیال رہے کہ ان کے ساتھ حراست میں لے گئے دیگر چار افراد کی لاشیں پہلے پھینک دی گئی تھی۔ جنکی شناخت کامران ولد محمد عالم، محراج ولد نیاز محمد، مومن ولد اسلم اور حفیظ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ان لوگوں کو جبری گمشدگی کے روز بعد فورسز نے قتل کرکے ویرانی میں پھینک دی تھی۔