ماما قدیر بلوچ کو مفرور مجرم قرار دے دیا گیا

456
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ اور حوران بلوچ کو انسداد دہشتگری کے عدالت نے انہیں لا علم رکھ کر اشتہاری مجرم قرار دے دیا ہے ۔

اس سلسلے میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے کہا گیا کہ تنظیم کے وائس چیرمین ماما قدیر اور جنرل سیکرٹری حوران بلوچ کو انسداد دہشتگری کے عدالت میں انکے خلاف کاروائی سے لاعلم رکھ کر اور بغیر سنے اشتہاری قرار دینا ملکی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان کے مطابق اس سے پہلے تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ پر بھی انسداد دہشتگری ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کیا گیا ہے، وی بی ایم پی تنظیم کے مرکزی عہدیداروں کو بوگس مقدمات میں ملوث کرکے ایف آئی آرز درج کرنے اور انہیں اشتیاری قرار دینے کی مذمت کرتی ہے اور یہ واضح کرتی ہے کہ تنظیم کے رہنما ریاستی اداروں کے ان منفی ہتھکنڈوں سے جبری گمشدگیوں کے خلاف اپنے پرامن اور آئینی جد و جہد سے دستبردار نہیں ہونگے۔