سات کارروائیوں میں قابض فوج کے 5 اہلکار ہلاک – بی ایل اے

431

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے تربت، تمپ اور پنجگور میں 7 مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا اور شاہراہوں پر ناکہ بندیاں کیں۔ حملوں میں پانچ دشمن اہلکار ہلاک اور تیرہ اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گزشتہ شب پنجگور کے علاقے سرادوک میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر دو اطراف سے حملہ کیا۔ سرمچاروں نے دشمن فوج کی پوزیشنز پر راکٹ لانچر سے بیس گولے داغے، جبکہ دیگر بھاری و خودکار ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔ آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے حملے میں قابض پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک اور کم از کم چار زخمی ہوگئے، جبکہ انہیں بھاری مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب پنجگور کے علاقے وشبود میں مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کی۔ سرمچاروں نے دو گھنٹوں تک ناکہ بندی جاری رکھی اور اس دوران اسنیپ چیکنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گزشتہ شب تربت شہر میں ایئرپورٹ روڈ پر قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت مسلح حملے میں نشانہ بنایا جب وہ ناکہ بندی میں مصروف تھے۔ حملے کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور مزید دو زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ دریں اثنا، بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے تربت شہر میں ایک اور کارروائی میں تعلیمی چوک پر قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے تیسرا حملہ تربت ہی میں گیبن کے علاقے میں قائم قابض پاکستانی فوج کی پوسٹ پر کیا۔ سرمچاروں نے دشمن فوج پر گرنیڈ لانچر کے ذریعے متعدد گولے داغے، جن کے دھماکوں کے نتیجے میں دشمن فوج کے کم از کم چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے تمپ کے علاقے ھیرآباد میں قابض پاکستانی فوج کی پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، جو کامیابی سے اپنے اہداف پر لگے۔ دھماکوں کے نتیجے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ دریں اثنا، بی ایل اے کے سرمچاروں نے تمپ ہی کے علاقے میر آباد میں قابض پاکستانی فوج کی ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے دشمن فوج کی پوزیشنز پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، جن کے نتیجے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ قابض پاکستانی فوج کے بلوچستان سے مکمل انخلا تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی۔