ایمنسٹی انٹرنینشل ساؤتھ ایشا نے کہا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ کی غیر قانونی حراست کے 38 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود اسے اپنے وکلاء اور اہل خانہ تک رسائی سے انکار کیا جا رہا ہے۔
اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں مسلسل من مانی گرفتاریوں اور حراستوں کی تشویشناک اطلاعات بھی ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حکام ماہ رنگ بلوچ اور دیگر تمام افراد کو فوری طور پر رہا کریں جو پرامن احتجاج کے حق کو استعمال کرنے کے لیے زیر حراست ہیں، اور بلوچ کارکنوں کو غیر قانونی طور پر ان کی نظر بندی کو طول دینے کے لیے غیر سنجیدہ مقدمات میں پھنسانے سے گریز کریں۔