قلات: مسلح افراد نے موٹروے پولیس سے اسلحہ اور گاڑیاں چھین لیے۔

130

مسلح افراد نے چھاپہ مار کاروائی میں منگچر کے قریب اہلکاروں کو یرغمال بناتے ہوئے گاڑی اور اسلحہ گئے۔

بلوچستان کے ضلع قلات کے تحصیل منگچر سے اطلاعات کے بدرنگ کے مقام پر مسلح افراد نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے موٹروے پولیس کے اہلکاروں کو یرغمال بناتے ہوئے انسے متعدد گاڑیاں، موٹر سائیکل اور اسلحہ لے گئے۔

مسلح افراد نے اس دوران اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے۔

منگچر موٹروے پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 19 مارچ 2025 کو صبح تقریباً 11:30 بجے، تین سے چار مسلح افراد جو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، پولیس کی گشت کرنے والی ٹیم پر حملہ آور ہوئے انھیں یرغمال بنایا اور ان سے یہ سامان چھین لیا:

موٹروے پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے اس دوران اہلکاروں سے دو گاڑیاں، چار پستول، چار کالاشنکوف رائفلیں، چار موبائل فون لے گئے اور علاقے سے فوراً فرار ہو گئے۔

لیویز فورسز کو تحقیقات اور حملہ آوروں کا پیچھا کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یے واقعہ بلوچستان میں اس نوعیت کا ایک اور واقعہ ہے جہاں مسلح گروہ پولیس اور دیگر حکومتی اہلکاروں پر حملے کر کے ان سے اسلحہ، گاڑیاں اور دیگر سامان چھین رہے ہیں۔

گذشتہ ہفتے اس طرح کے واقعات مستونگ، خضدار اوڑماڑہ کے علاقوں میں پیش آئے جہاں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں ان واقعات کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہیں تاہم آج ہونے والے واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔