کوئٹہ: جعفر ایکسپریس سے بم برآمد

464

بلوچ لبریشن آرمی کے حملے میں متاثرہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے 3 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

ریلوے پولیس کے مطابق جعفر ایکسپریس کی 9 متاثرہ بوگیاں کل کوئٹہ پہنچیں تھیں جن سے تین دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک دستی بم ناکارہ بنا دیا گیا ہے جبکہ 2 کو ناکارہ بنایا جارہا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متاثرہ انجن مرمت کیلئے لاہور لیجایا جائے گا۔ ان مزید کہنا ہے کہ سیکورٹی کلیئرنس کے بعد ٹرین سروس بحال کردی جائے گی

خیال رہے ساتویں روز بھی کوئٹہ سے جانے والی ٹرینیں معطل ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں بلوچ لبریشن آرمی کی جانب جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے اس کو ہائی جیک کرلیا گیا تھا۔

ہائی جیک کے دوران بی ایل اے نے تمام سویلین کو چھوڑ دیا اور ریل میں سوار 214 پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو یرغمال بنالیا تھا۔

بی ایل اے نے یرغمالیوں کی رہائی کو قیدیوں کے تبادلے سے منسوب کیا تھا اور بی ایل اے نے پاکستانی فورسز کو 48 گھنٹے کی الٹی میٹم دیا تھا جبکہ اس دوران پاکستانی فورسز نے آپریشن کا آغاز کردیا اور بی ایل اے نے تمام یرغمالیوں کو ہلاک کردیا۔

اس حملے کے بعد، کوئٹہ سے پاکستان کے دیگر حصوں کے لیے ٹرین سروس غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی ہے، اور ریلوے حکام کے مطابق، ٹریک کی مرمت سکیورٹی کلیئرنس کے بعد شروع کی جائے گی۔