پنجگور: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

184

پنجگور سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

لواحقین کے مطابق سمیر ولد محمد ولی سکنہ نگور پنجگور کو رمضان کے مہینے سے قبل یاسین مارکیٹ سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ۔

ان کا کہنا ہے کہ سمیر بارڈر کاروبار سے منسلک تھا جہاں وہ اپنی گاڑی چلاتا تھا۔

لواحقین نے انکی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ۔