پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے سول اسپتال میں 23 کے قریب لاشوں کو منتقل کردیا ہے جنھیں مقابلوں میں مارا گیا ہے۔
فورسز حکام نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی ہے کہ ان افراد کو کہاں مارا گیا ہے، جبکہ مختلف سیکورٹی ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ مذکورہ لاشیں بولان آپریشن میں مارے گئے افراد کی ہے۔
دوسری جانب جبری گمشدگیوں کے خلاف جہد و جہد کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کوئٹہ سول اسپتال میں لاشوں کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز تنظیم کے مطابق فورسز نے گذشتہ روز 23 مسخ شدہ لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی ہیں فورسز کا دعوی ہے کہ یہ مقابلے میں مارے گئے ہیں ہمیں خدشہ ہے کہ یہ لاشیں جبری لاپتہ افراد کے ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں متعدد واقعات میں پاکستانی فورسز نے جعلی مقابلوں میں پہلے سے زیر حراست افراد کو قتل کرکے مقابلوں کا نام دیا ہے جبکہ بعد ازاں ان افراد کی شناخت جبری لاپتہ افراد کے طور پر کی گئی ہے۔
تنظیم نے اس دوران بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کے شکار افراد کے لواحقین سے درخواست کی ہے کہ لواحقین ان لاشوں کو دیکھنے کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ ضرور جائیں۔