نوشکی: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو کمسن لڑکے لاپتہ

590

بلوچستان کے ضلع نوشکی سے پاکستانی فورسز نے دو کمسن لڑکوں کو جبری گمشدگی کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت عدنان حیات اور ضیاء الرحمن ولد میر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دونوں کمسن ساتویں اور چھٹی جماعت کے طالب ہیں۔

انہیں کل پاکستانی فورسز نے ایس بی کے یونیورسٹی کے قریب سے حراست میں لیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔