پنجگور سے دو افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

365

پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

پنجگور سے اطلاعات کے مطابق پروم کے علاقے سے پاکستانی فورسز نے فیصل نامی نوجوان کو حراست بعد اپنے ہمراہ لے گئے، جس کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب پنجگور وشبود سے 14 مارچ کو فورسز نے احسان بلوچ ولد حاجی زادین کو انکے گھر سے حراست بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے آج ہی پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع نوشکی سے نو افراد کو جبری لاپتہ کرہا ہے۔