نوشکی: پاکستانی فورسز پر حملہ، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، شہر میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں

1347

بلوچستان کے شہر نوشکی میں پاکستانی فورسز کے کانوائے پر حملے کے بعد شہر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ہیلی کاپٹروں کی پروازوں کے ساتھ فورسز کی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں درجنوں ہلاکتیں ہوئی ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ نوشکی ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ م فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور ہسپتال میں بھی کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔

ٹیچنگ ہسپتال کے علاوہ ایف سی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بھی آمد و رفت جاری ہے۔