پنجگور: گاڑی پر مسلح افراد کا حملہ، خاتون کو قتل کرکے شوہر کو اغواء کیا گیا

651

ضلع پنجگور کے علاقے گوارگو مزدالو مسلح افراد نے ایک شخص کو اغوا کرنے کی کوشش کے دوران ان کے بیوی کو مزاحمت کرنے پر گولی مار دی جس سے وہ جان بحق ہوگئی ۔

لیویز ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت ریحنا کے نام سے ہوئی ہے مسلح افراد ان کی شوہر عبدالحمید کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔

واقعہ پر لوگوں شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ علاقائی لوگوں کے مطابق حکومتی سرپرستی میں جرائم پیشہ اور مسلح جھتے بے لگام ہوچکے ہیں ۔ عوام کا جان و مال محفوظ نہیں ہے ۔