ڈیرہ بگٹی: فائرنگ 2 خواتین سمیت چار افراد قتل

201

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی بیھ لوٹی کے علاقے میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے دو خواتین سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں اکثر اوقات غیرت کے نام پر قتل کے واقعات ہوتے رہتے ہیں تاہم ان واقعات میں ملوث اکثر ملزمان قانون سے بچ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

متعدد واقعات ایسے بھی سامنے آیے ہیں جہاں ذاتی ربخش پر خواتین کو قتل کرکے غیرت کا نام دیا جاتا رہا ہے اور بعد ازاں ایسے معاملات میں قبائلی رسم رواج کے تحت ملزمان سزا سے بچ جاتے ہیں۔

بلوچستان میں خواتین کے حقوق اور تشدد کے خلاف کام کرنے والی این جی اوز اور تنظیموں کے مطابق پاکستان بھر میں خواتین آئے روز گھریلوں اور معاشرتی مظالم کا شکار بنتے ہیں تاہم ان واقعات میں زیادہ تر واقعات بلوچستان سے رپورٹ ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔