مستونگ، پنجگور: ایک شخص جبری لاپتہ ، ایک بازیاب

151

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری، مستونگ کا رہائشی شخص جبری لاپتہ ۔

تفصیلات کے مطابق سلمان ولد غلام مصطفی سکنہ خشین خیر مستونگ دو روز قبل منگچر سے مستونگ واپسی پر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہوگئے۔

لواحقین کے مطابق سلمان ایک کسان ہے جو منگچر میں اپنے دوست سے ملنے گیا تھا کہ واپسی پر لاپتہ کیا گیا ۔

دریں اثنا پنجگوروشبود کے رہائشی عاقل جلیل بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے، جنہیں پاکستانی فورسز نے گذشتہ ہفتے جبری لاپتہ کردیا تھا، لواحقین کی طرف سے چار روز مسلسل احتجاج کے بعد انکی بازیابی عمل میں آئی ۔