سکیورٹی وجوہات، کوئٹہ سے ٹرین سروس تیسرے روز بھی معطل

538

جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ سے دیگر علاقوں کے لیے ٹرین سروس آج تیسرے روز بھی معطل ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس، بولان میل اور چمن پیسنجر ٹرین آج روانہ نہیں ہوئی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ٹرین سروس معطل کی ہے۔

خیال رہے دو دن قبل کچھی بولان میں پنیر ریلوے اسٹیشن کے قریب بلوچ لبریشن آرمی نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے ٹرین کو قبضہ کرکے پاکستان فوج کے دو سو سے زائد اہلکاروں کو یرغمال کیا۔

بلوچ لبریشن آرمی نے یرغمالیوں کے رہائی کیلئے قیدیوں کے تبادلے پر رضامندی کا اعلان کیا۔ تاہم پاکستان فوج کی جانب سے علاقے آپریشن آغاز کیا گیا جس کے ردعمل میں بلوچ لبریشن آرمی نے مختلف اوقات یرغمال فوجی اہلکاروں میں سے متعدد کو ہلاک کردیا۔

پاکستان فوج نے آپریشن کے مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے تاہم گذشتہ روز بلوچ لبریشن آرمی نے اپنے بیان میں فوج کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ جاری جبکہ پاکستان فوج کے اہلکار بھی ان کی تحویل میں ہیں۔