بولان: فوجی آپریشن جاری، ہیلی کاپٹروں و ڈرونز کی آمد و رفت جاری

2486

بلوچستان کا علاقہ بولان میں پاکستان فوج کی آپریشن تاحال جاری ہے، مشکاف و متصل علاقے پاکستان فوج کی مکمل محاصرے میں ہیں۔

بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے منگل کے روز جعفر ایکسپریس کو قبضے میں لینے اور پاکستان فوج کے اہلکاروں کو یرغمالی بنانے کے بعد سے بولان کے علاقے مشکاف اور گردنواح میں تاحال فوجی آپریشن جاری ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ مشکاف اور گردنواح کے علاقوں میں تاحال آپریشن جاری ہے، ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فوج نے آمد و رفت کے راستوں کو بند کردیا ہے کسی بھی شخص کو نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

خیال رہے گذشتہ شب بھی بلوچ لبریشن کی جنگجوؤں اور پاکستان فوج کے اہلکاروں کے درمیان شدید نوعیت کی جھڑپیں ہوئی تھی جبکہ پاکستان فوج نے ڈرون طیاروں سے گولے داغے گئے تھے۔