بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک بار پھر مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کرکے پولیس کے اسلحہ و دیگر سامان ضبط کرلیا۔
مسلح افراد نے رات گئے گیارہ بجے وڈھ میں کلی صالح محمد روڈ پر واقع پولیس تھانے پر حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس کا اسلحہ اور دیگر سامان ضبط کرلیا تاہم اس دوران جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل خضدار کے علاقے اورناچ میں پولیس اور لیویز کے تھانوں اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کیا۔ تاہم وڈھ واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔