پنجگور میں لاپتہ افراد کے لواحقین کا وشبود پولیس اسٹیشن سے سی پیک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
پولیس اسٹیشن وشبود کے سامنےاحتجاجی دھرنے سے لاپتہ عاقل ،حولدار باب جان محمد بلوچ، ظہیر بلوچ، شعیب بلوچ اور دیگر فیملیز نے حصہ لیا۔
پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاجی دھرنے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر اندر عاقل اور دیگر لاپتہ افتاد باریاب نہ کئے گئے تو تربت جانے والی روڈ کو بھی بند کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں روڈ بند کرنے کا شوق ہے نہ ہی رمضان المبارک کے مہینے میں احتجاج کرنے کا، ہمارے پیاروں کو لاپتہ کرکے ہمیں احتجاج پر مجبور کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عاقل اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی تک احتجاجی دھرنا سی پیک روڈ پر جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ بے بسی کا مظاہرہ کررہے ہیں پولیس اسٹیشن کے سامنے سے ایک شہری کو اٹھاکر لے جایا جاتا ہے مگر وہ بے بسی کی تصویر بن کر صرف تماشا دیکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے بے قصور ہیں انہیں اٹھاکر پورے خاندان ذہنی طور اذیتوں سے گزرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پیاروں کو بازیاب کیا جائے۔