پسنی: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 2 افراد جبری لاپتہ

100

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل پسنی سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پسنی سے لیویز اہلکار قیس نثار لاپتہ ہوگیا،سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے انہیں گھر سے تشدد کرکے نامعلوم مقام لے گئے۔

لیویز اہلکار قیس نثار کی والدہ نے بتایا کہ اُسکے بیٹے قیس نثار کو ہفتے کی رات گئے سادہ لباس میں ملبوس افراد گھر سے اُٹھاکر لے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میرا بیٹا لیویز کا ملازم ہے وہ کسی بھی غیرقانونی عمل میں شریک نہیں ہے۔

انھوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ قیس نثار کو بازیاب کیا جائے۔

جبکہ ایک اور نوجوان کریم بخش کو بھی رات کو لاپتہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نوجوان کو رات گھر سے حراست میں لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں مہینے بلوچستان سے ابتک 58 کے قریب افراد کی جبری گمشدگیوں کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔