بلوچستان کے علاقے بولان میں آج تیسرے روز بھی پاکستان فوج کی آپریشن جاری ہے۔ علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت دیکھی گئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق بولان کے علاقے بارڑی و گردنواح میں پاکستان فوج کی آپریشن تیسرے روز جاری ہے۔
آپریشن کا آغاز دو روز قبل کیا گیا جہاں آپریشن میں مصروف پاکستانی فوج کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، حملوں میں تین اہلکاروں کے ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
آپریشن میں گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں سمیت ڈرون طیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔