پنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ سے تین غیر مقامی افراد ہلاک

1

پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے دیہی علاقہ کاٹاگری میں مسلح افراد نے حجام کی دکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے تین نائی موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت عبد الستار ولد بجار، زبیر ولد بجار اور محمد زمان کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد غیر مقامی ہیں ممکنہ طور پر ان کا تعلق سندھ کے علاقے میرپور خاص سے ہے۔