امریکی شہری ’دہشتگردی‘ کے خطرات کے پیشِ نظر بلوچستان اور خیبر پختونخوا کا سفر نہ کریں

202

امریکی محکمہ خارجہ نے ’دہشتگردی‘ اور ’متوقع مسلح تنازع‘ کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو پاکستان کی طرف سفر کرنے کے ارادوں پر نظرِ ثانی کرنے کی تجویز دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف قونصلر افیئرز کی جانب سے جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری ’دہشتگردی‘ کے خطرات کے پیشِ نظر بلوچستان اور خیبر پختونخوا کا سفر نہ کریں۔

اس ٹریول ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو لائن آف کنٹرول کے اطراف انڈیا اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں جانے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

ٹریول ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ ’مقامی قوانین کے مطابق (پاکستان میں) بلا اجازت احتجاج کرنے پر پابندی ہے۔ کسی بھی احتجاج کے قریب ہونے پر پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چھان بین کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔