بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ، مزید ایک نوجوان لاپتہ ۔
تفصیلات کے مطابق داود بلوچ کو پاکستانی خفیہ اداروں اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے کلی شاہنواز کوئٹہ گھر سے حراست میں میں لے کر لاپتہ کردیا۔
لواحقین کے مطابق قریبی پولیس اسٹیشن میں اطلاعی رپورٹ درج کیا ہے ۔ سی ٹی ڈی اور سادہ کپڑوں میں خفیہ اداروں والوں نے گھر میں گھس کر تھوڑ پھوڑ کر کے داود بلوچ کو اپنے ساتھ لے گئے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم اپیل کرتے ہیں داود بلوچ کو بحفاظت بازیاب کیا جائے ریاست ہوش کے ناخن لے اس مقدس مہینے میں ہم پہ قہر برپا کر کے ہمیں اذیت سے دوچار کر رہا ہے۔
دریں اثنا رواں سال جنوری میں زہری سے دو جبری لاپتہ افراد مجیب الرحمن ولد محمد انور قوم بوبک اور محمد حیات ولد محمد عمر قوم مٹھازئی بازیاب ہو کر اپنے گھر وں کو پہنچ گئے۔