بلوچستان کے ضلع خضدار میں بڑی تعداد میں مسلح افراد نے پولیس تھانے پر دھاوا بول دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اورناچ پولیس تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کرکے اسلحہ و سامان ضبط کرکے پولیس تھانے کو نذرآتش کردیا۔
ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں مسلح افراد نے علاقے کو گھیرے میں لے کر پولیس تھانے پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
اطلاعات ہیں کہ اس دوران حملہ آوروں نے عوام سے خطاب بھی کی ہے۔
تاہم جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے ناہی اس حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے آیا ہے۔