بلوچستان مزید 2 افراد جبری لاپتہ ، 3 بازیاب

201

بلوچستان کے ضلع کیچ اور پنجگور سے دو افراد جبری لاپتہ جبکہ ڈیرہ بگٹی سے تین افراد بازیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عاقل جلیل بلوچ کو آج ضلع پنجگور کے علاقے وشبود سے پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کردیا جبکہ 5 مارچ کو کیچ کے علاقے دشت ملائی نگور زرین بُگ سے وسیم حمزہ کو پاکستانی فورس نے حراست میں لے کر جبری گمشدگی کا شکار بنا دیا ہے۔

دریں اثنا ڈیرہ بگٹی سے 5 جنوری کو ایف سی کے ہاتھوں سوئی شہر سے جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے اشرف ولد بھورا خان بگٹی اور پتو خان ولد سراج بگٹی گزشتہ دنوں بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

مزید برآں ایاز اور راہو بگٹی جس کو 26 دسمبر 2024 کو پاکستانی فوج نے ڈیرہ بگٹی سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا، گزشتہ رات بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔