بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سامی میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کی جانب سے تین مقامات پر نصب کیئے گئے جاسوس کیمروں کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔
واقعہ سامی کے علاقے گیشکور میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ٹاوروں پر نصب کیمروں اور ان سے منسلک دیگر برقی آلات کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔
پاکستان فوج نے بلوچستان بھر میں پہاڑی و شہروں مقامات پر جاسوس کیمرے نصب کیئے ہیں۔ مذکورہ کیمرے خودکار طور پر نقل و حرکت کو ڈیٹیکٹ کرنے سمیت رات کے وقت بھی دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے ان کیمروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔