پاکستانی فورسز نے مزید تین بلوچوں کو حراست کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گوادر فقیر کالونی سے قاسم ولد میران کو ان کے گھر سے جب کہ ڈور گوادر سے نوجوان عارف ولد علی جان کو تشدد کے بعد حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں طالب علم ہیں، فورسز گرفتاری کے بعد وہ ابتک منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی دارلحکومت اسلام آباد سے اطلاعات کے مطابق کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں قانون کے طالب علم سجاد اسحاق کو کل ساڑھے پانچ بجے 10 مرکز، اسلام آباد سے ریاستی اداروں نے جبری حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔
مذکورہ نوجوان کو اس سے قبل بھی خضدار سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم وہ بازیاب ہونے کے بعد ایک دفع پھر سے جبری گمشدگی کا شکار ہوئے ہیں۔