کولواہ اور بلیدہ میں قابض پاکستانی فورسز اور تعمیراتی کمپنی پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

151

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہاہے کہ پانچ مارچ کو رات 8 بجے کے قریب بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کولواہ کے علاقے مادگ کلات میں قائم قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ پر دو اطراف سے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہاکہ ایک اور حملے میں آج صبح ساڑھے گیارہ بجے کیچ کے علاقے بلیدہ گلی میں تعمیراتی کمپنی کے دو گاڑیوں، جن میں ایک بلڈوزر اور ایک بورنگ گاڑی شامل تھی، پر حملہ کرکے انہیں ناکارہ کردیا۔

مزید کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دنوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچ نوجوانوں کو متوجہ کرتی ہے کہ دشمن قوتوں کی بلوچ دشمن پالیسیوں کے خلاف متحد ہوکر بلوچ تحریک آزادی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔