ڈیرہ مراد جمالی: پولیس تھانے پر دستی بم حملہ

104

بلوچستان کے ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے تھانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈیرہ مراد جمالی کے سٹی تھانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا، ہینڈ گرنیڈ کو تھانے کے داخلی دروازے پر پھینکا گیا۔

واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔