قلات شہر پہ ریاستی قہر برپا، اشفاق ولد خدا بخش سمیت شہر بھر سے درجنوں افراد جبری طور پر لاپتہ کئے گئے – بلوچ یکجہتی کمیٹی
بلوچ یکجہتی کمیٹی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قلات شہر اور گردنواح میں ریاستی قہر برپا کیا جارہا ہے آمدہ اطلاعات کے مطابق قلات شہر کو مکمل محاصر میں لیکر گھر گھر چھاپے مارے جارہے ہیں اور اس دوران اب تک کی اطلاعات کے مطابق پینتیس سے زائد افراد جبری طور پر لاپتہ کیئے گئے ہیں جن میں سے ایک کی شناخت اشفاق بلوچ ولد خدا بخش ہوئی ہے جنہیں گذشتہ شب قلات میں واقع ان کے گھر سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا
بی وائی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اشفاق احمد ولد خدا بخش جو کہ سوشل ورک ڈیاپرٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی سے حال ہی میں فارغ التحصیل ہوئے انہیں انکے گھر سے چادر چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے جبری لاپتہ کیا گیا ہے جبکہ گھر کے دیگر افراد بشمول شیر خوار بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، قران پاک کی بے حرمتی کی گئی اور خاندان میں خوف و ہراس پھیلانے کی غرض سے بلا وجہ فائرنگ کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی اشفاق احمد ولد خدا بخش سمیت دیگر کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کرتی ہے۔