بارکھان: پاکستانی فورسز کو رسد پہنچانے والا ٹرک نذر آتش

196

مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد ٹرک کو نذر آتش کردیا۔

بارکھان سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے لئے راشن لے جانے والی ٹرک کو نامعلوم افراد کے فائرنگ کا نشانہ بنانے کے بعد ٹرک روک کر نذر آتش کردیا جبکہ، ڈرائیور کو چھوڑ دیا۔

مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی فورسز کا رسد اور ٹرک مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔

واقعہ کے بعد فورسز کی بھاری تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم، حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں،