مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے خبردار کیا ہے کہ مسلح افراد پہاڑوں سے اتر کر بلوچستان پر قبضہ کر سکتے ہیں، لہٰذا صوبے میں فوج کے ہاتھ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال تشویشناک ہے اور دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ملکی سلامتی کے پیش نظر بلوچستان میں فوجی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔
رانا ثناءاللہ کے اس بیان پر مختلف سیاسی و عوامی حلقوں میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، جبکہ بعض تجزیہ کاروں نے اسے بلوچستان کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال سے جوڑ کر دیکھا ہے۔