بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو وڈھ پولیس تھانہ میں از خود گرفتاری دیئے 24 گھنٹے مکمل ہوگئے ہیں۔
بی این پی مینگل کے مطابق وہ اپنے بیٹے میر گورگین مینگل اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بوگس ایف آئی آر کے اندراج کے خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں سے تھانہ میں بیٹھے ہوئے ہیں، لیکن حکومتی سطح پر کوئی ٹھوس اقدام یا پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس غیر سنجیدہ رویے کے باعث سیاسی حلقوں میں مزید تشویش بڑھ رہی ہے اور عوام کی جانب سے حکومتی بے حسی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔