کراچی سے متصل بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کے پرامن احتجاج پر پاکستانی فورسز کی فائرنگ ، اور خواتین کی گرفتاریوں کے ردعمل میں شہر میں تمام کاروباری مراکز بند ہیں ۔ شہریوں نے فورسز کی طرف سے خواتین اور بچوں پر طاقت استعمال پر انتہائی غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف ریاست نے انکے پیاروں کو لاپتہ کیا ہے دوسری طرف ان سے احتجاج کا حق چھینا جارہا ہے ، کوئی شہری یا خواتین رمضان المبارک کے مہینے میں شوق سے روڈ پر بیٹھ کر احتجاج نہیں کرتا بلکہ ریاست نے انہیں اس حد مجبور کیا ہے ۔
دوسری جانب بھوانی کے مقام پر کراچی ، کوئٹہ شاہراہ پر خواتین کا احتجاج بدستور جاری ہے ، انہوں حب کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں شامل ہوں ۔