بلوچستان کے ضلع کوہلو میں میں پاکستانی فورسز کی آپریشن جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نوئے شم، بالا ڈھاکہ اور گردنواح میں فوجی آپریشن میں مصروف ہیں۔
گذشتہ ایک ہفتے سے پاکستانی فورسز کوہلو کے علاقے بارکھان کے مختلف مقامات پر آپریشن کررہے ہیں۔ فورسز نے اس دوران چھ افراد کو جبری لاپتہ کرنے سمیت مقامی افراد کے گھروں کو نذرآتش کردیا ہے۔
آپریشن میں مصروف فورسز کو مسلح افراد نے حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق تین روز تک شدید جھڑپوں میں فورسز کو بڑے پیمانے پر جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے جہاں ایمبولنسز کی آمد و رفت دیکھنے میں آئی تھی۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔