جبری گمشدگیوں کے خلاف شاہراہوں پر دھرنے، بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 نافذ کردی

69

بلوچستان میں مرکزی شاہراہوں پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، وزیراعلٰی بلوچستان کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق وزیراعلیٰ کو یکم جنوری سےاب تک76 مرتبہ شاہراہوں کی بندش کےحوالےسےآگاہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں شاہراہوں پردفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو رات 9 بجے تک تمام شاہراہیں بحال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

شاہد رند نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کروانے پر ضلعی افسران کے خلاف کارروائی ہوگی، احتجاج کرنا عوام کا حق ہے مگر قومی شاہراہوں کو بلاک کرنے کی اجازت کسی کو نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ اس وقت بلوچستان کے کئی مقامات پر جبری گمشدگیوں کے خلاف لواحقین کا احتجاج جاری ہیں ، لواحقین کا کہنا ہے کہ انکے پیاروں کی بازیابی تک احتجاج جاری رہیں گے اس سے قبل کئی مرتبہ لواحقین کے احتجاجوں پر حکومت نے طاقت کا استعمال کیا ہے ۔