پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں مدرسے کے منتظم مولانا حامد الحق سمیت کم از کم بارہ افرد جانبحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق دھماکہ جمعے کی نماز کے بعد ہوا اور حملہ آور کا ٹارگٹ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سمیع الحق گروپ کے سربراہ اور مدرسے کے منتظم مولانا حامد الحق تھے۔
ریسکیو 112 کے مطابق کنٹرول روم کو حقانیہ مدرسہ اکوڑہ خٹک میں دھماکہ کی اطلاع موصول ہوئی۔
ریسکیو 1122 نوشہرہ کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقلی کا عمل جاری ہے۔