کوئٹہ: دو افراد جبری لاپتہ، لواحقین کا احتجاج

79

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دو افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ لواحقین نے احتجاجاً شاہراہ کو بند کردیا۔

کوئٹہ کے علاقے ویسٹرن بائی پاس سے رات گئے پاکستانی فورسز و  خفیہ اداروں نے ٹکری بہادر کھیازئی اور اس کے بھائی علی رضا کھیازئی کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ شب تقریباً تین بجے فورسز اہلکاروں نے ٹکری بہادر کھیازئی اور اس کے بھاہی علی رضا کھیازئی کو اٹھا کر لے گئے۔

یاد رہے ٹکری بہادر علی کو پہلے بھی جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔

دونوں بھائیوں کی جبری گمشدگی کے خلاف ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔