بولان و مستونگ میں پاکستان فوج کی آپریشن جاری، ڈرون طیاروں و ہیلی کاپٹروں کی پروازیں

285

بلوچستان کے علاقے بولان اور مستونگ میں پاکستانی فوج کی ڈیتھ اسکواڈز کے ہمراہ آپریشن جاری، آپریشن میں ڈرون طیارے اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستانی فورسز نے آج صبح سے بولان اور مستونگ کے مختلف علاقوں مچھ، پیر غائب، بی بی نانی، ناگاہو، کابوئی، دلبند، مرو، اسپلنجی اور گردنواح میں بڑے پیمانے پر زمینی و فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ پاکستان فوج کے ہمراہ ان کی تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے ارکان بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ علاقے ڈرون طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی جاری ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز کی بڑی تعداد علاقے میں داخل ہو چکی ہے، تاہم کسی قسم گرفتاری یا جانی نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔