وڈھ: مجھ سمیت 12 سو افراد پر ایف آئی آر درج، ان لوگوں کے نام بھی شامل جو اب اس دنیا میں نہیں۔ سردار اختر مینگل

78

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان، سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ خضدار کے علاقے وڈھ میں ان سمیت 1200 افراد کے خلاف نو ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ ان ایف آئی آرز میں بچوں، خواتین اور حتیٰ کہ ان افراد کے نام بھی شامل ہیں جو اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

سردار اختر مینگل نے وڈھ تھانے میں اپنی گرفتاری پیش کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں حراست میں لینے سے معذرت کی۔

انہوں نے ان ایف آئی آرز کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی دھمکیاں ناکام ہوں گی۔