تربت میں ایئرپورٹ کے گیٹ پر فورسز کے ناکہ پر دھماکہ اور فائرنگ کی گئی ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مین گیٹ پر
فورسز کی ناکہ کے نزدیک نامعلوم افراد نے ہینڈ گرینیڈ پھینکا جو زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا اس کے بعد فورسز کی طرف فائرنگ کی گئی۔
تاہم حکام نے نقصان کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کی ہے ۔ واقعے کے بعد فورسز کی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، اور مزید ناکہ بندی کرکے چیکنگ کی جارہی ہے ۔