کراچی اور کوئٹہ سے تین افراد جبری لاپتہ

75

کوئٹہ اور کراچی سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت نصیر احمد ولد نسیم احمد سکنہ کراچی، گلزار عالم سکنہ پنجگور اور بشیر احمد سکنہ کوئٹئ کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

مذکورہ افراد میں گلزار عالم اقرا یونیورسٹی کراچی میں پانچویں سمٹر کا طالب علم ہے انہیں کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا۔

اسی طرح کوئٹہ کے علاقے بروری سے پاکستانی فورسز نے اکیس فروری کو بشیر احمد محمد حسنی سکنہ بروری روڈ کوئٹہ کو حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔