اسلام آباد: سرفراز بگٹی ایک شاہراہ پر ماہ رنگ بلوچ کے مدمقابل جلسے کریں، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔ عمر ایوب

210

پاکستانی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بلوچستان کے کسی بھی کونے بھی جلسہ کا انعقاد کرے شرط یہ ہے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا جلسہ روڈ کے اس پار ہو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ میں نے سنا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گزشتہ روز میرے بیان کی مذمت کی ہے میرا وزیر اعلی بلوچستان سے معصومانہ سوال ہے، ان کے ایم پی اے اور پارلیمانی سیکریٹری کو جو روکا گیا تھا مریخ اور چاند پر تو نہیں روکا گیا تھا بلکہ بلوچستان میں روک کر اسکا اسلحہ چھینا گیا ، وہ اس بندوق کے چھوڑے بلکہ اس بندوق کا ایک گولی واپس کردے بہت بڑی بات ہوگئی ۔